اسلام آباد، 52 تعلیمی اداروں میں ایو ننگ شفٹ شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد، 52 تعلیمی اداروں میں ایو ننگ شفٹ شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(ماہتاب بشیر)وفاقی دارالحکومت کے 52 تعلیمی اداروں میں ایوننگ شفٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف ڈی ای نے تعلیمی اداروں کی فہرست مرتب کرلی ہے۔

 اساتذہ، ٹیکسٹ بکس، لرننگ مٹیریل کی دستیابی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ذ مہ داری ہو گی ، متعلقہ اداروں کے پر نسپلز کو کلاسوں کے اجرا سے متعلق اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ ڈائر یکٹر اکیڈمکس ایف ڈی ای رفعت جبیں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آؤٹ آف سکول چلڈرن کو تعلیمی اداروں میں لانے کے لئے باون تعلیمی اداروں میں ایو ننگ شفٹ کا اجرا کیا جا رہا ہے ۔ اس سہولت سے رائٹ ٹو ایجوکیشن فارآل کے تحت داخلہ نہ ملنے والے بچے بھی مستفید ہوں گے ۔ ایف ڈی ای پہلے ہی ان تعلیمی اداروں کی فہرست مرتب کر چکا ہے جہاں ایو ننگ کلاسز کا اجرا کیا جائے گا۔ ایف ڈی ای مانیٹرنگ، سپر ویژن اور پیر یوڈک لرننگ اسیسمنٹ کو یقینی بنائے گا۔تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کے سر براہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں