خاتون وکیل کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش پر مقدمہ درج

خاتون وکیل کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش پر مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) خاتون وکیل کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کرنے پر پڑوسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو صدف جمیل ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اپنے خاوند کے ساتھ ہسپتال جا رہی تھی کہ محلے کے رہائشی تیمور خرم نے اپنے گھر کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی کر رکھی تھیں، راستہ مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں تیمور خرم نے نہ صرف میری گاڑی کو ٹکر ماری بلکہ اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں