دوران عید مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے، کمشنر راولپنڈی

 دوران عید مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے۔

 نان اور روٹی کی مقررہ نرخ پر دستیابی کے ساتھ ساتھ دیگراشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھرا کھانا فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اس سلسلے میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ بھرپور فعال ہو کر تمام فوڈ آؤٹ لٹس کے علاوہ دودھ و گوشت کو بھی خصوصی طور پرچیک کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والی ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، سی ای او راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک، جہلم، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں