ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی شمولیت اہم ، آمنہ بتول

 ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی شمولیت اہم ، آمنہ بتول

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ہدایت پر نوجوان پارلیمنٹرین اور گرین یوتھ موومنٹ کی فوکل پرسن آ منہ بتول نے اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔

 آمنہ بتول نے تعلیمی فریم ورک میں ماحولیاتی شعور کو ضم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے نوجوان ذہنوں کی شمولیت بڑی اہم ہے۔ اجلاس میں آئی سی ٹی کالجوں میں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا نے پر زور دیا گیا اور کہا گیا پرائم منسٹر گرین یوتھ موومنٹ اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجوں میں شروع کی جائے گی جس کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی ذمہ داری اور پائیدار طریقے اپنانے کو فروغ دینا ہے ۔وزارت وفاقی تعلیم کے سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی نے اسلام آباد ماڈل سکولوں اور کالجوں کو تبدیل کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے ۔اجلاس نے اسلام آ باد بھر کے تمام کالجز کے پرنسپلوں کو اکٹھا کیا تاکہ گرین یوتھ موومنٹ اقدامات کے سٹرٹیجک نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں