جڑواں شہروں پر بھکاریوں کی یلغار، زبردستی بھیک لینا شروع کر دی

 جڑواں شہروں پر بھکاریوں کی یلغار، زبردستی بھیک لینا شروع کر دی

اسلا م آباد (اپنے رپورٹرسے )عید الا ضحی پر پیشہ ور گداگروں نے جڑواں شہروں کو یرغمال بنا کرشہریوں سے زبردستی بھیک وصول کرنیکا سلسلہ شروع کردیا ہے ،عورتیں اور بچے متحرک ہو گئے ۔۔

آج گوشت کیلئے شہریوں کے دروازے کھٹکھٹا ئیں گے ، تجارتی مراکز سے لے کرسڑکوں کے اطراف ، ٹریفک سگنلز،چوکوں سمیت کھانے پینے کی دکانوں کے باہر بھکاریوں نے ڈیرے لگا لئے ہیں، گلیوںمیں جاکر ڈور بیل بجا کر گھروں سے بھی بھیک وخیرات وصول کی جا رہی ہے ، آج قربانی کا گوشت جمع کریں گے ۔ مختلف علاقوں میں گداگروں نے اپنے دھندے میں شیر خوار بچوں ، ضیغف العمروالدین کوبھی شامل کرتے ہوئے انہیں سڑکوں کے کناروں پر بٹھا دیا ہے ۔ پیشہ ور گداگر مزدوری نہ ملنے ، بیماری کا بہانہ بناکر رقم اینٹھتے ہیں اور نہ دینے پر بددعائیں اور گا لیاں دیتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں