بجلی صارفین کو تمام ممکنہ سہولیات دی جا ئیں،وزیر اعظم آزادکشمیر

بجلی صارفین کو تمام ممکنہ سہولیات دی جا ئیں،وزیر اعظم آزادکشمیر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی زیرصدارت آزادکشمیر محکمہ برقیات کا اجلاس جموں و کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا۔۔

 جس میں سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور، وزیر برقیات چودھری محمد ارشد، وزیر ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ چودھری محمد رشید، چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ و دیگر نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کے صارفین کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، محکمہ کو فعال بنانے کے لئے تمام وسائل مہیا کریں گے ، میٹرنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں