خانیوال واقعہ :نر س پر مقدمہ ختم کرنے کیلئے ڈی جی نرسنگ کو مراسلہ

خانیوال واقعہ :نر س پر مقدمہ ختم کرنے کیلئے ڈی جی نرسنگ کو مراسلہ

اسلام آباد (ایس ایم زمان)سیکرٹری پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل نے خانیوال واقعہ میں نر س کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے او رمعاملہ کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کو مراسلہ لکھ دیاہے ۔

 سیکرٹری پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل یاسمین آزاد کے مطابق نرسنگ ملازمین کے خلاف طبی غفلت پرمقدمہ درج نہیں کروایا جاسکتا ۔ ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیاہے کہ خانیوال واقعہ میں چارج نرس اقصیٰ آفاق کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیاہے ۔ قواعد کے مطابق میڈیکل غفلت کے حوالے سے نرس اور ہیلتھ ملازمین کے خلاف مقدمہ نہیں ہوسکتا ۔ مراسلہ میں کہا گیاہے کہ عدالت کے فیصلہ اور قانون کے مطابق نرسنگ او رایل ایچ وی عملے کے خلاف میڈیکل کے متعلق شکایت ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈائفری کونسل میں درج کرائی جاسکتی ہے ۔ مراسلہ میں مطالبہ کیا گیا کہ چارج نرسنگ اقصیٰ آفاق کے خلاف مقدمہ کو ختم کراویا جائے اور واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے تحقیقات کرائی جائیں۔

خانیوال واقعہ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں