سی ٹی ڈی کی خضدار میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی خضدار میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز ،قبائلی رہنماؤں اور صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے )کے دہشت گرد انیس الرحمن کو گرفتارکرلیا۔

 

 سی ٹی ڈی نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ،گرفتاردہشت گرد بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کا طالب علم اور بلوچستان سٹوڈنٹس آزاد کا ضلع صدر بھی ہے ،اس نے دوران تفتیش صحافی صدیق مینگل کے قتل اور ثنا اللہ زہری کی رہائش گاہ کے قریب پولیس موبائل پر بم پھینکنے کا انکشاف بھی کیا۔سی ٹی ڈی خضدار مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش میں مصروف ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں