آر ڈبلیو ایم سی نے 3روز میں 9ہزار ٹن آلائشیں اٹھائیں

آر ڈبلیو ایم سی نے 3روز میں 9ہزار ٹن آلائشیں اٹھائیں

راولپنڈی(خبرنگار، نیوز رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی صفائی آپریشن کے 3 دنوںمیں راولپنڈی اور مری کے علاوہ گوجر خان، ٹیکسلا۔۔۔

 کلرسیداں اور کہوٹہ پر مشتمل چار تحصیلوںسے مجموعی طور پرتقریباً 9ہزار ٹن سے زائد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائیں۔ اس ضمن میں موصول ہونیوالی تمام 500سے زائد شکایات کو حل کیا، صفائی آپریشن میں 3832ورکروں اور 485گاڑیوں نے حصہ لیا، شہر سے آلائشوں کی منتقلی کیلئے 61ٹرانسفر سٹیشن بنائے گئے، شہریوں کو بائیوڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی فراہمی، شکایات کے اندراج کیلئے کمیٹی چوک، کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ اور تحصیلوں میں 8آگاہی کیمپ قائم کئے گئے۔ آلائشیں ڈالنے کیلئے شہریوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے۔ کمشنر راولپنڈی عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے عید صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں