عید کے تینوں ایام میں تفریحی مقامات پر رش، جشن کا سماں

 عید کے تینوں ایام میں تفریحی مقامات پر رش، جشن کا سماں

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) عیدکے تین دنوں میں اسلام آباد کے پارکوں، تفریحی مقامات پر جشن کا سماں رہا۔

جڑواں شہروں سمیت ملحقہ علاقوں سے شہری اپنے بچوں کے ہمراہ تفریحی مقامات اور پارکوں میں آکر عید کی خوشیاں دوبالا کرتے رہے، دوسری جانب شہریوں کی جیبوں پر جیب تراش بھی ہاتھ صاف کرتے رہے۔ ملحقہ علاقوں سے شہری بڑی تعداد میں شکر پڑیاں، فیصل مسجد، دامن کوہ، راول ڈیم، شاہدرہ، ایف نائن پارک میں سیلفیاں، تصاویر بناتے رہے اور پارکوں میں باربی کیو سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ منچلے ڈانس کرنے سمیت بھنگڑے ڈالتے رہے، فیصل مسجد، دامن کوہ کی طرف جانے والے راستے پر شام کے اوقات میں شدید رش رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں