پیما کا ویلفیئرہسپتالوں کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اظہار تشویش

 پیما کا ویلفیئرہسپتالوں کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اظہار تشویش

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما)نے وفاقی حکومت کی جانب سے مالیاتی بل برائے 2024-2025میں فلاحی ہسپتالوں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کرنے کی تجویز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس تجویز سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے بالخصوص معاشرے کے پسماندہ طبقات کو طبی خدمات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے کہا کہ ویلفیئر ہسپتالوں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو ہٹانے سے مریضوں کی دیکھ بھال پر براہ راست اثر پڑے گا۔ اس سہولت کے خاتمے سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا، جس سے ویلفیئر اداروں کیلئے غریبوں کو سستی طبی امداد فراہم کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ اس استثنیٰ کے خاتمے کی تجویز سے نہ صرف ان ہسپتالوں پر ایک غیر ضروری مالی بوجھ پڑے گا بلکہ ان کا بوجھ ان مریضوں پر بھی پڑے گا جو پہلے سے ہی صحت کی بنیادی سہو لیات کو ترس رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں