غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنیوالوں کیخلاف 3مقدمات درج

غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنیوالوں کیخلاف 3مقدمات درج

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے چیف افسر عمران علی نے عیدالاضحی کے دوران گندگی پھیلانے اور غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف 3 مقدمات درج کروانے کے ساتھ 2مقامات کو سربمہر کر دیا۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایات پر چیف میونسپل افسر نے عیدکے پہلے دن میونسپل کارپوریشن میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول روم میں تعینات عملے کو الرٹ رہنے کی ہدا یت کی۔ اس موقع پر کنٹرول روم میں قیام کے دوران سی ای او نے شہریوں کی شکایات کو خود سنا اورازالے کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے اجازت نامے چیک کئے۔ اس موقع پر انہوں نے گندگی پھیلانے اور غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف 3مقدمات درج کروا دیئے جبکہ 2مقامات سیل کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں