لڑائی جھگڑوں میں بچی سمیت 16 افراد زخمی

لڑائی جھگڑوں میں بچی سمیت 16 افراد زخمی

راولپنڈی(خبرنگار)لڑائی جھگڑوں میں بچی سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے، تھانہ نصیرآباد کی حدود میں حیدرعلی اور حارث کوبابر وغیرہ نے زخمی کر دیا، واہ کینٹ میں ریحان نے بلال اور سکندر عباس کو زخمی کر دیا۔

بنی کی حدود میں نوید کو ارباز نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، صادق آباد میں بلال اور شفقت کو کامران، حسیب وغیرہ نے چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا، مندرہ میں حمزہ علی اور اسد کو ہارون، عاقب وغیرہ نے زخمی کر دیا۔ گوجرخان میں نعمت خان کو عمران نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، دھمیال میں تنویر کی بیوی فرح کو شکیل نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ سٹی کی حدود میں عمران اور عمر مظہرکی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 12سالہ بتول شدید زخمی ہو گئی، صادق آباد میں شہباز، فیضان، جہانگیر اور یاسر کو فائرنگ کر کے عاقب عباسی اور راجہ حماد وغیرہ نے زخمی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں