پولیس کیخلاف مظاہرہ، روڈ بند کرنے پر 2 گرفتار، 60 پر مقدمہ

پولیس کیخلاف مظاہرہ، روڈ بند کرنے پر 2 گرفتار، 60 پر مقدمہ

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس مخالف احتجاج کے دوران روڈ بلاک کرنے، پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 60 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ گنج منڈی پولیس کو سب انسپکٹر امیر حیدر نے بتایا کہ کچھ افراد نے کشمیری بازار کا روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچا تو محمد سرور، محمد محسن، اظہر شہزاد، احسن، ایوب عامر، اظہر شہزاد، محمد امتیاز، مظہر شہزاد، خورشید، رشید، عبدالرؤف، علی، شیخ ارسلان، شیخ لیاقت، عامر شہزاد، احمد، مقبول احمد، عمر فاروق، غلام محمد، وقار، محمد ندیم، قیصر مشتاق، سیف جہانگیر، فضل الٰہی، محمد رفاقت، عبدالمنان، شوکت، سہیل امجد، عمر جاوید و دیگر نے ڈنڈوں اور اسلحہ سے لیس ہو کر شیخ محمد انور کی قیادت میں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کیا ہوا تھا۔ ملزم نعرے بازی کررہے تھے کہ پولیس گرفتار ملزمان کو رہا کرے، پولیس نے انہیں منتشر ہونے کیلئے کہا تو وہ لوگ پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے لگے، کچھ افراد نے سرکاری گاڑی میں توڑپھوڑ کی، کانسٹیبلز عرفان، قاسم اور قمرکی وردیاں پھاڑ دیں، موبائل فون زبردستی چھین لیا، اسی دوران دو اشخاص محسن اور احسن کو قابو کر لیا گیا۔ بھگدڑ مچنے اور دھویں سے ایک شخص انور کی طبیعت کافی خراب ہوگئی جسے ہسپتال بھجوایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں