ایڈ منسٹریٹر ایم سی آ ئی کو ٹیکسز کا اختیار نہیں، صدر تنظیم تاجران پاکستان

  ایڈ منسٹریٹر ایم سی آ ئی کو ٹیکسز کا اختیار نہیں، صدر تنظیم تاجران پاکستان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چو دھری نے ایم سی آئی کی جانب سے مختلف ٹیکسز میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق جب تک منتخب عوامی لوکل گورنمنٹ نہیں آتی تب تک ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کو ٹیکسز میں اضافے کا کوئی اختیار نہیں ، چھوٹی چھوٹی دکانوں کے تاجروں سے لے کر ہوٹلوں، پٹرول پمپس کو ہزاروں سے لے کر لاکھوں روپے تک کے نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں، ایم سی آئی کا یہ اقدام سراسر غیر قانونی ہے ، چیف کمشنر اسلام آباد اس کا فوری نوٹس لیں اور غیر قانونی اضافے کے فیصلے کو واپس لیں بصورت دیگر تاجر برادری بھرپور احتجاج کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں