آر ڈی اے کا ایکشن، مورگاہ میں غیر قانونی 11 جائیدادیں سیل

 آر ڈی اے کا ایکشن، مورگاہ میں غیر قانونی 11 جائیدادیں سیل

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر مجاز وغیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 کالٹیکس روڈ مورگاہ میں سات دکانوں، دو گوداموں اور دو ریستورانوں کو سر بمہر کر دیا ہے۔ ان سیل کی گئی 11 جائیدادوں میں کاظمی ہمدان رئیل اسٹیٹ، ابراہیم ٹریڈرز، نیو شاہین چکن شاپ، نیو فاسٹ لانڈری شاپ، ٹائر شاپ، رزاق مارکیٹ، کوئٹہ سدا بہار ہوٹل، میزان فوڈ، پشاوری ڈرائیور ہوٹل اور دیگر شامل ہیں۔ مذکورہ سیل شدہ جائیدادوں کے مالکان چودھری اکرم، اسامہ، نعمان، سعید، ناصر کیانی، نعیم، اجمل، محمد رزاق، ظہور ہاشمی، ڈاکٹر وحید اور مرزا شمیم بیگ نے منظور شدہ منصوبوں و نقشوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارات تعمیرکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں