آئی ٹی برآمدات میں 332 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

  آئی ٹی برآمدات میں 332 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں آئی ٹی برآمدات میں 332 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔

 جو کہ گزشتہ سال مئی کے مہینے کے مقابلے میں 40.7 فی صد زیادہ ہے، جولائی 2023 سے مئی 2024 تک آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کی مدت میں 2.371 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 2.925 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے، آئی ٹی برآمدات کے اضافہ میں ایس آئی ایف سی، پی ایس ای بی کا اہم کردار ہے، آئندہ مالی سال کیلئے آئی ٹی سیکٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے جو آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کیلئے مددگار ثابت ہوگا، بجٹ میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر انفارمیشن کے منصوبوں کیلئے 20 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں