چونترہ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق

چونترہ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق

راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک حادثہ میں شہری جاں بحق ہو گیا، پولیس نے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ چونترہ پولیس کو عمران نے بتایا۔۔

 کہ بھائی محمد اقبال اپنے موٹر سائیکل پر چکری روڈ کی جانب مڑا تو ایک گاڑی نمبر ARF-120تیزی سے آئی جس کو ڈرائیور عرفان خورشید چلا رہا تھا نے میرے بھائی کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں