بینظیرہسپتال کی نئی تعمیرشدہ اوپی ڈی کی چھت گر گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بینظیرہسپتال کی نئی تعمیرشدہ اوپی ڈی کی  چھت گر گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کی نئی تعمیر شدہ او پی ڈی کی چھت کا حصہ گر گیا، چھت کا حصہ گرنے کا واقعہ او پی ڈی کے شعبہ پیتھالوجی میں پیش آیا، شعبہ پیتھالوجی کی تزئینِ نو 18کروڑ روپے سے حال ہی میں مکمل ہوئی تھی۔۔

 اتوار کی چھٹی کے باعث ہسپتال کا عملہ موجود نہیں تھا، واقعہ کے بعد بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صحت کے افسران موقع پر پہنچ گئے ،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت کا حصہ سخت گرمی کے باعث گرا جس کا کام ابھی جاری تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں