اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ڈیجیٹلائز کرنیکی منظوری

اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ڈیجیٹلائز کرنیکی منظوری

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور ایک مریض ایک آئی ڈی نظر ثانی شدہ منصوبے کی منظوری دیدی۔ اس کیلئے 20کروڑ 2لاکھ 47ہزار روپے کا بجٹ ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن مذکورہ منصوبے پر عملدرآمد کرے گی۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-2025کے بجٹ میں مذکورہ منصوبے کیلئے 3کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ مذکورہ منصوبے کے تحت پمز اور کارڈیک سینٹر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی او رایک مریض ایک آئی ڈی نظام تیار کیا جائیگا۔ وزارت آئی ٹی نے تین سال قبل 9کروڑ 50لاکھ کا پی سی ون تیار کیا تھا جس کے تحت 7کروڑ 30لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ وزارت نے منصوبے کے تحت پمز اور کارڈیک سینٹر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون بنایا ہے جس میں 10کروڑ 50لاکھ روپے اضافی بجٹ مانگا گیا تھا جس کے بعد منصوبے کا مجموعی بجٹ 20کروڑ 2لاکھ 47ہزار روپے ہو جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں