نیشنل سکلز یونیورسٹی کی تعلیمی مہارتوں میں بہتری کیلئے عالمی پروگرام میں شمولیت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد نے ملک میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کو آگے بڑھانے کیلئے جدت پسندی کے سفر کا آغاز کر دیا۔
جامعہ عالمی ادارے یونیسکو/یونیووک اور جرمنی کی وزارت تعلیم کے تیار کردہ تخلیقی علم برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن پراجیکٹ کے خود ساختہ عکاسی کے عمل میں حصہ لے رہی ہے۔ اس پراجیکٹ کا افتتاحی اجلاس 25جون کو منعقدکیا گیا جس میں الیگزینڈرا فیلیپووا، یونیسکو-یونی ووک اور پروفیسر یانگ وین منگ شینزین نیپولی ٹیکنک یونیورسٹی سے شرکت کی۔ ان اراکین نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کا عزم کیا۔