آئی جی اسلام آ باد کی جرائم کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت

آئی جی اسلام آ باد کی جرائم کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رات گئے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا اور زونل ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی۔

انہوں نے حکام کو جرائم کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور جرائم کے انسداد، گشت کو موثر بنانے اور زیر التوا مقدمات کی تفتیش کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ،اجلاس میں زونل ایس پیز کو جرائم کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی بنانے اور شہریوں کو محفوظ ماحول مہیا کرنے کے لئے بھی ذمہ داریاں سونپی گئیں ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہرسے منشیات فروشوں کا خاتمہ کریں،تمام افسران جرائم پیشہ گروہوں، سنگین نوعیت کے جرائم، قتل، اغو ا اور دیگر جرائم کے مقدمات میں اشتہاری، عدالتی مفروران اور ٹی اوزکی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں