سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل کے قیام بارے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

 سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل کے قیام بارے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

 جس میں اے ڈی پی اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی، محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بس ٹرمینل کے قیام کے لئے سٹڈی کرکے تین سے چار سائٹس کی نشاند ہی کی جائے، بس ٹرمینل کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جو شہر بھر سے منسلک ہو۔ اسلام آباد کے لئے اربن ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا سی ڈی اے اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیمیں ملکر مختلف تجاویز پر غور کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں