کمشنر کا 7 محرم کے جلوس کے روٹس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

کمشنر کا 7 محرم کے جلوس کے روٹس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن، انجینئر عامر خٹک نے رات گئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ 7 محرم الحرام کے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔

جلوس صادق آباد سے شروع ہو کر راجہ بازار کی قدیمی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔کمشنر نے جلوس کے روٹس پر کیے گئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انجینئر عامر خٹک نے کہا جلوس کے روٹس پر جاری کام آئندہ دو دنوں میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔ بارش کے پیش نظر جلوس کے روٹس میں موجود تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور اس روز بارش کی صورت میں نکاسی آب کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیا جائے۔ بعد ازاں کمشنر نے آر ایم سی کے دفتر میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں