راولپنڈی سے ڈینگی کا خاتمہ اولین تر جیح ہے ، راجہ حنیف

راولپنڈی سے ڈینگی کا خاتمہ  اولین تر جیح ہے ، راجہ حنیف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ممبر پنجاب اسمبلی راجہ حنیف نے کہا ہے کہ راولپنڈی سے ڈینگی کا خاتمہ اولین تر جیح ہے ، ہم سب مل کر ڈینگی کو ختم کر کے دم لیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز راول ٹاؤن میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ راول ٹاؤن میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حسنین ترمذی نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ۔راجہ حنیف نے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے لیکن حفاظتی تدابیر اختیار کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے ، تمام شہری صفائی کا خیال رکھیں، کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں