حکومت بجلی بلوں ، ٹیکسوں میں اضا فہ واپس لے ،لیاقت بلوچ

 حکومت بجلی بلوں ، ٹیکسوں میں  اضا فہ واپس لے ،لیاقت بلوچ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے۔۔۔

 آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنے کے حوالے سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ عوام کے لئے گھر کا نظام چلانا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو گیا ہے ، آ ئی پی پیزسے معاہدے کرنے والے مسلم لیگ، پیپلز پارٹی ، استحکام پاکستان پارٹی اور پی ٹی آ ئی میں ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں