کہوٹہ اور گردونواح میں سرچ آ پریشن کیے جا ئیں ، آر پی او

کہوٹہ اور گردونواح میں سرچ آ پریشن کیے جا ئیں ، آر پی او

راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے گزشتہ روز کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کہوٹہ،تھانہ کہوٹہ اور خدمت مرکز کہوٹہ کا دورہ کیا ۔

ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایس ڈی پی او کہوٹہ نے سکیورٹی انتظامات و دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی، آر پی او نے کہا تمام اہم مقامات اور گردونواح میں دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیے جائیں،سکیورٹی پر موجود اہلکاروں کی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے اور فارنرز کی نقل و حرکت سے قبل سکیورٹی انتظامات کی بروقت تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے ۔ آر پی او نے پاور پراجیکٹ کے تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں