تھانہ ریس کورس اور مورگاہ کے علاقوں میں سرچ آ پریشن

  تھانہ ریس کورس اور مورگاہ کے علاقوں میں سرچ آ پریشن

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپر یشن کر کے گھروں، کرایہ داروں ، دکانوں اور افراد کی چیکنگ کی ۔

سرچ آپر یشن تھانہ ریس کورس اور مورگاہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے ، سرچ آپر یشن میں پولیس ، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر 90 گھروں، 28کرایہ داروں ، 68دکانوں اور 230سے زائد افراد کے کوا ئف چیک کیے گئے اور ان کا اندراج کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں