دولتالہ میں بیوی نے توے کے وارسے شوہر کو مارڈالا

دولتالہ میں بیوی نے توے کے وارسے شوہر کو مارڈالا

جاتلی (نامہ نگار) دولتالہ کے نواحی علاقہ آہدی میں لڑائی جھگڑے کے دوران مشتعل بیوی نے توے کا وار کر کے خاوند محمود کو قتل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو سریا سے مارا تو اس نے غصے میں شوہر پر توے سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اسکی بیوی کو بھی ہسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں