بینک جانیوالے 2افراد سے 10لاکھ روپے چھین لئے گئے

بینک جانیوالے 2افراد سے 10لاکھ روپے چھین لئے گئے

راولپنڈی (خبر نگار) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سٹر یٹ کرائم کی 88 وارداتوں کے مقدمات درج کیے گئے ۔شہریوں کو دو گاڑ یوں، 35موٹر سائیکلوں، لا کھوں روپے اور زیورات سے محروم کر دیا گیا۔

تھانہ صادق آباد میں یونس اورٹیکسلا میں محمد جہانگیر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ تھانہ سٹی پولیس کو خالد محمود نے بتایا کہ اپنے ملازمین خلیل احمد اور فیصل کو رقم دے کربینک بھیجا جن سے دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر 10لاکھ روپے ، 2 موبائل فون چھین لیے ۔ ریس کورس پولیس کو مقبول حسین خان نے بتایا کہ گھر سے 500 ڈالر،پرائزبانڈ چوری ہوگئے ، ایئر پورٹ پولیس کو احسن راحیل نے بتایا کہ چوکیدارو سٹور کیپر حبیب الرحمن نے 15490500 روپے کا سامان چوری کر لیا، صدر بیرونی پولیس کو شہزاد بھٹی نے بتایا کہ گھر سے 3 ایل ای ڈیز، 2 لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اور طلائی زیو رات چوری کر لیے گئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں