سہالہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، بھا ئی اور بیوی قاتل نکلے

سہالہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، بھا ئی اور بیوی قاتل نکلے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)تھانہ سہالہ کے علاقہ میں اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، قاتل حقیقی بھا ئی اور بیوی نکلے۔

ملزمان نے فائر نگ کرکے نزاکت کو قتل کیا تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے مجاز عدالت سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ حا صل کرلیاگیا۔ 29جو ن کو تھا نہ سہالہ میں شہر ی رازق حسین نے درخو است دی کہ نامعلوم ملزمان نے فائر نگ کرکے اس کے بیٹے نزاکت حسین کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے قتل میں ملوث نثار احمد اور طا ہر ہ پر وین کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان مقتول کے حقیقی بھائی اور بیوی نکلے ،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مقتول کو راستے سے ہٹا کر شادی کرنا چاہتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں