اسلام آ باد ، بارشوں کے پیش نظر تمام آئیسکو فیلڈ فارمیشنز ہائی الرٹ

  اسلام آ باد ، بارشوں کے پیش نظر تمام آئیسکو فیلڈ فارمیشنز ہائی الرٹ

اسلام آباد(نامہ نگار)آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہاہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح آئیسکو میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام آئیسکو فیلڈ فارمیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔

خراب موسم کے دوران بجلی کی فراہمی اور سسٹم پر آنے والے فالٹز اور ٹرپنگ کی بروقت کلیئرنس کو ممکن بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں، افسران و سٹاف کی چھٹیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور انھیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ، صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران بجلی کے تاروں، کھمبوں ،ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی تنصیبات سے دور رہیں ۔ہیلپ لائن نمبر 118، کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933,0519252934 شکایات کے اندراج کے لیے 24 گھنٹے فعال ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں