جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں 29ستمبر بلدیاتی الیکشن کا خیر مقدم

جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں 29ستمبر بلدیاتی الیکشن کا خیر مقدم

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسلام آباد میں 29ستمبر کو بلد یاتی انتخابات منعقد کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔۔۔

 اسے جماعت اسلامی کے موقف کی کامیابی قرار دیا ہے ، انھوں نے کہا میاں محمد اسلم اور دانیال عبد اللہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے اور اسلام آباد کے عوام پر 200فیصد ٹیکس لگانے کے فیصلے کو معطل کرنے کے لیے کورٹ میں پٹیشن دائر کر رکھی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا۔ نصر اللہ رند ھاوا نے کہا عوام کے حقوق کے لیے جدوجہدجاری رکھیں گے اور شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگنے دیں گے اور بلدیاتی الیکشن جیت کر عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔ نصر اللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی کل ناجائز ٹیکسز کے خلاف ڈی چوک میں عظیم الشان دھر نا دے رہی ہے ، ہم اسلام آباد اور اس کے گردونواح کے شہریوں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ اس دھر نے میں اپنی فیملیوں سمیت شریک ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں