سی ڈی اے پہلی مرتبہ 52ارب روپے ریونیو حاصل کر نے میں کامیاب

سی ڈی اے پہلی مرتبہ 52ارب روپے ریونیو حاصل کر نے میں کامیاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کوتاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال کے دوران 52 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا ہے ۔

چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ریونیو جنریشن کے لئے منفرد اقدامات کئے اور محض مئی اور جون دو ماہ میں سی ڈی اے نے 7.9 ارب روپے وصول کیے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں سی ڈی اے کو سب سے زیادہ 47.6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔ مالی سال 24-2023 کے لئے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب روپے رکھا گیا تھا تاہم موثر حکمت عملی کے با عث مالی سال کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں