بارش کے دوران چیئر مین و سی ڈی اے اہلکار فیلڈ میں رہے

  بارش کے دوران چیئر مین و سی ڈی اے اہلکار فیلڈ میں رہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو موسلا دھار بارش کے دوران نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کئے گئے۔۔۔

 جس سے کسی بھی شاہرا ہ پر پانی کھڑا ہونے یا ٹریفک میں خلل پڑنے کی کو ئی شکایت نہیں ملی ۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق طوفانی بارش کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور نشیبی علاقوں میں جلد نکاسی آب کی ہدایات دیں۔ چیئر مین سی ڈی اے و دیگر حکام و اہلکار فیلڈ میں موجود ر ہے ، چیئر مین نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی ڈی اے ، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں