4بائیک لفٹر گرفتار، چوری شدہ 5 موٹر سائیکل برآمد

4بائیک لفٹر گرفتار، چوری شدہ 5 موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کر کے 5 موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔

سول لائنز پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے 4 موٹر سائیکل برآمد کیے ،گرفتار ملزمان میں حمزہ، نعمان اور مزمل شامل ہیں ۔ صادق آباد پو لیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ ایک موٹرسائیکل برآمد کیا ۔ملزم بلال سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں