آبادی میں اضافہ ماحولیاتی مسائل کا سبب بن رہا، رومینہ خورشید

آبادی میں اضافہ ماحولیاتی مسائل کا سبب بن رہا، رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے ورلڈ پاپولیشن ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔

 انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے والی گیسز کے اخراج میں کمی کر کے بدلتے موسم کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ آبادی میں اضافہ ماحولیاتی مسائل کا سبب بن رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خوراک کی پیداوار میں کمی آ ئیگی، زمین کی بڑھتی ہو ئی حدت کے اثرات کو کم کرنے اور اس کے مطابق انسانی زندگی کو ڈھالنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ جیسے جیسے عالمی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے توانائی خوراک اور وسائل کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے، آبادیاتی تبدیلیاں جیسے بڑی عمر کے افراد اور شہروں کی طرف آبادی کے بڑھتے دباؤ کی وجہ سے آب و ہوا پر اس کے برے اثرات پڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں