سکیورٹی انتظامات میں کو تاہی برداشت نہیں، کمشنر راولپنڈی

 سکیورٹی انتظامات میں کو تاہی برداشت نہیں، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ برداشت نہیں کی جائے گی۔

تمام ڈپٹی کمشنرز انتظامات کی خود نگرانی کریں، تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم و فعال ہو چکے ہیں۔ کنٹرول روم میں ہر محکمے کی جانب سے نامزد فوکل پرسنز کی حاضری کی ذمہ داری محکمے کے سربراہ پر ہو گی، سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی الرٹ اور پرائیویٹ ایمبولینسز کو سٹینڈبائی رکھا جائے ۔بعد ازاں اہل تشیع علما کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کے لئے ضلع انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر جلوس کے ساتھ سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، واپڈا، ریسکیو و دیگر متعلقہ اہلکار ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں