آئی سی ٹی کے تمام موضع جات ڈیجیٹلائز کرنیکا فیصلہ

 آئی سی ٹی کے تمام موضع جات ڈیجیٹلائز کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی(پی ایل آر اے)کے مابین بدھ کے روز معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پرچیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ ان معاہدوں کے تحت 3ماہ میں آئی سی ٹی کے تمام موضع جات کو ڈیجیٹلائز کیا جا ئیگا جبکہ 14اگست 2024 تک آئی سی ٹی کے 25 موضع جات کو ڈیجیٹلائز کرکے لائیو کردیا جائے گا.مزید برآں پی ایل آر اے سی ڈی اے کی لینڈ اور پراپرٹی کی 130,000 فائلز کو ڈیجیٹلایز کر یگی ،اس طرح سی ڈی اے کی لینڈ اور پراپرٹی کی تمام فائلز کی ڈیجیٹلائزیشن 4 ماہ میں مکمل کرلی جا ئیگی ، تمام فائلز اور پراپرٹیز کی جی آئی ایس میپنگ بھی کی جائے گی اور پراجیکٹ مینجمنٹ سسٹم بھی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا یہ اسلام آباد کو سمارٹ سٹی بنانے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں