شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

راولپنڈی(خبرنگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفرنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری منعقد کرکے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ زنیرہ اظفر کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں