اسلام آ باد، 24گھنٹے میں 25اشتہاریوں سمیت 36 ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25اشتہا ری مجرمان سمیت 36جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا۔ تھا نہ آبپا رہ پولیس نے محمد ظہیر سے 4بو تلیں شراب ۔۔۔
تھا نہ کو ہسار پولیس نے مجتبیٰ شاہ سے 1,180گر ام چرس اور 1,965گر ام ہیر وئن، تھا نہ سنگجا نی پولیس نے عائشہ بی بی سے 550گر ام ہیر وئن، تھانہ رمنا پولیس نے محمد نو ید سے 17لٹر شراب برآمد کی ۔ شمس کا لو نی پولیس نے محمد عمر اور منظور سے پستول، سہا لہ پولیس نے نثار احمد سے پستول، ہمک پولیس نے تبا رک حسین سے 530گر ام چرس، بہا رہ کہو پولیس نے انشال سے پستول، تھا نہ بنی گا لا پولیس نے طا رق محمو د سے 1100گرا م چرس برآمد کی ۔ مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔