لڑائی جھگڑوں میں 8 افراد زخمی ہوگئے

 لڑائی جھگڑوں میں 8 افراد زخمی ہوگئے

راولپنڈی(خبرنگار)لڑائی جھگڑوں میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، تھانہ رتہ امرال کی حدود میں اقلیم بی بی کو مہوش بی بی، مسرت بی بی کو نصیر نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

صادق آباد میں خالدنواز کو اس کے بھائی محمود نواز نے بلے کا وار کر کے زخمی کر دیا، کوثر پروین کے بیٹوں سالار اور قلب کو فرحان وغیرہ نے زخمی کر دیا۔صابر نے فائرنگ کر کے حیات اللہ کو زخمی کر دیا، شجاعت اور وجا ہت نے چھریوں کے وار کر کے موسیٰ کو زخمی کر دیا۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں