آتشزدگی سے تباہ ہونیوالا ہفتہ وار بازار فوری تعمیر کرنیکی منظوری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس بشمول سفاری پارک، آرچرڈ انکلیو، سمارٹ اپارٹمنٹس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں نئے ڈانسنگ فاؤنٹین لگانے، پہلے سے موجود فواروں کو فنکشنل کرنے، گندھارا کلب ایف نائن پارک کو فنکشنل کرنے کی منظوری دے دی گئی،سی ڈی اے بورڈ نے باکو اور اسلام آباد کے مابین ایم او یو کا خیر مقدم کیا۔ بورڈ نے بیوٹیفکیشن پلان پر بیک وقت عمل درآمد کا فیصلہ بھی کیا، بورڈ نے آتشزدگی سے تباہ ہونے والے ہفتہ وار بازار کی دوبارہ فوری تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ بورڈ کی جانب سے سراج کورڈ مارکیٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔