نوشہرہ:پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں راہزن ہلاک

 نوشہرہ:پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں راہزن ہلاک

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) رسالپور بہرام کلے خورہ آباد موٹروے سرو س روڈ کے قریب مردان اور رسالپور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ۔۔۔

 پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار مسلح نقاب پوش ایک راہزن ہلاک ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ رسالپور انسپکٹر اشفاق خان کے مطابق ہلاک راہزن کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی جو مردان سٹی اور شیخ ملتون پولیس کو منشیات اور مقدمات میں اشتہاری ہونے پر مطلوب تھا۔ مردان پولیس نے رسالپور پولیس کے ساتھ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ شروع کردی اور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں