مسلم لیگ ن نے سیاست نہیں ریاست بچائی:قمرالسلام راجہ

مسلم لیگ ن نے سیاست نہیں ریاست بچائی:قمرالسلام راجہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ایم این اے، چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی کے قمرالسلام راجہ نے کہا مسلم لیگ ن نے سیاست نہیں ریاست بچائی۔۔۔

 وقت آگیا ریاست اور ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھمیال ہائوس بیول میں رہنما مسلم لیگ ن اشتیاق چودھری سے انکے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک مخدوش صورتحال کا شکار ہے، سی پیک روکنے کیلئے دوہزار چودہ کا دھرنا ہو یا ملکی اداروں پر نو مئی کا حملہ ہو سب کچھ ظاہر ہو چکا ہے۔ حکومت نے پی ٹی آئی اور اس کے رہنماؤں کا اصل چہرہ سامنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ پارلیمنٹ کے ذریعے ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں