پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں مرغبانی کورس 22جولائی سے شروعہو گا

پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں مرغبانی  کورس 22جولائی سے شروعہو گا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں عوام کیلئے مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس منعقد کروایا جا رہا ہے۔

ترجمان پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق مرغبانی کے بارے میں کورس 22سے 26جولائی تک جاری رہے گا۔ کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات ادارہ سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 22جولائی صبح نو بجے تک کروا سکتے ہیں۔ کورس کی فیس نہیں ہو گی اور کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔  سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع کا کہنا ہے اس کورس سے مرغبانی سے وابستہ افراد اہم اور بنیادی معلومات حاصل کر کے مرغبانی کی صنعت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں