امام حسینؓ نے صبر کی قوت سے جبر کو شکست دی:علمائے کرام

 امام حسینؓ نے صبر کی قوت سے جبر کو شکست دی:علمائے کرام

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کہا امام حسینؓ نے صبر کی قوت سے جبر کو شکست دی۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کی ’پیغام امام حسینؓ و اتحاد اُمت‘ کانفرنس سے سید ضیا اللہ شاہ بخاری امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث، حافظ کاظم رضا نقوی، ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، پیر سید علی حسنین گیلانی، پیر سید شاہ شہزاد ظفر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل، صدر نظام المدارس مفتی امداد اللہ قادری اور علامہ اشفاق چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت امام حسین ؓنے بنائے دین کی حفاظت کیلئے پرامن رہتے ہوئے یزیدی افواج کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ ادھر سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا حضرت امام حسینؓ کی حکمرانی انسانیت کے دلوں پر ہے جو ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے کا شعور دیتی رہے گی۔ کربلا کے ریگزاروں سے حسینیت کے شعور کا جو پودا پھوٹا وہ قیامت تک پوری انسانیت کو دائمی امن، سلامتی، حقیقی جمہوریت اور انصاف کا درس دیتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں