امام عالی مقام نے حق پر کاربند رہنے کا درس دیا:بیرسٹر سلطان

امام عالی مقام نے حق پر کاربند رہنے کا درس دیا:بیرسٹر سلطان

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا فلسفہ شہادت حسینؓ اس بات کا درس دیتا ہے کہ۔۔۔

 مسلمان کلمہ حق کیلئے کسی چیز کی پرواہ نہ کریں اور اگر انہیں جان بھی قربان کرنا پڑ جائے تو دریغ نہ کریں، امام عالی مقام نے کربلا میں حق وسچائی پر ہر حال میں کاربند رہنے، ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے، برداشت تحمل،حریت و اخلاص کا درس دیا اوراس کا عملی مظاہرہ کیا۔ شہدائے کربلا کی قربانی رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، شہدائے کربلا نے حریت وخلوص کا جو پیغام دیا ہے یہ دنیا بھر کے مظلوم ومحکوم انسانوں کیلئے ذریعہ ہدایت ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے قربانیوں کی ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا ہم حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی پاکیزہ مثال کو سامنے رکھیں تو مجھے یقین ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں