درپیش چیلنجزکامقابلہ کرنے کیلئے فکر حسینی اپنانا ہوگی، علامہ ریاض

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور اسلام کا حقیقی پیغام عام کرنے کیلئے فکر حسینی اپنانا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد شیخ امین میں 14ویں سالانہ قومی شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ قرٓان کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہی فکر حسینی ہے، آج فلسطین سے لے کر کشمیر تک مسلمان لہو لہو ہیں مگر مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ نصاب تعلیم میں پیغام حسین ؓ کو شامل کیا جائے، فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے، کانفرنس میں پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔