اوپن یونیورسٹی :میرٹ بیسڈ پروگراموں کے داخلوں کا شیڈول جاری

  اوپن یونیورسٹی :میرٹ بیسڈ پروگراموں  کے داخلوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2024کے میرٹ بیسڈ پروگراموں کے داخلوں کا شیڈول جاری کرکے تفصیلات ویب سائٹ پر فراہم کردی ہیں۔

بی ایس، بی ایس سی،ایم بی اے ،ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لئے 20 اگست تک آن لائن اپلا ئی کیا جا سکتا ہے ۔ داخلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔جبکہ ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈ ی پروگرامز میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے ، اِن پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی میں 22تا 24اگست منعقد ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں